ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / ٹک ٹک مصباح الحق نے کھیلی دھماکہ خیز اننگز، 7 گیندوں میں جڑ ڈالے 40 رنز

ٹک ٹک مصباح الحق نے کھیلی دھماکہ خیز اننگز، 7 گیندوں میں جڑ ڈالے 40 رنز

Fri, 10 Mar 2017 02:31:22    S.O. News Service

نئی دہلی:9/مارچ(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) تنقید کا شکار ہونے والے پاکستان کے مصباح الحق نے ہانگ کانگ ٹی 20 لیگ میں ایک دھماکہ خیز اننگز کھیل کر ثابت کر دیا کہ وہ اب بھی اور کرکٹ کھیلنے کے قابل ہیں۔ مصباح نے ہانگ کانگ لینڈ یونائیٹڈ کی ٹیم کی جانب سے کھیلتے ہوئے 37 گیندوں میں 82 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں چار 4 اور 7 چھکے شامل رہے۔ ان کی اس شاندار اننگز میں سب سے بڑی بات یہ رہی کہ انہوں نے آخری 40 رنز محض 7 گیندوں میں بنا ڈالے۔مصباح نے یہ تیز اننگز ہنگ ہوم زگوار ٹیم کے خلاف کھیلی۔ اننگز کے آخری اوور میں مصباح دوسری گیند پر اسٹرائیک پر آئے اور مسلسل چار چھکے لگائے۔ آخری گیند پر انہوں نے چوکا لگا کر ٹیم کا اسکور 216 رن پر پہنچا دیا۔ مصباح کی ٹیم نے آخری اوور میں 29 رنز بنائے، جس میں سے 28 رنز ان کے بلے سے نکلے۔مصباح کی ٹیم نے زگوار ٹیم کو 33 رنز سے ہرا دیا۔ 217 رنز کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری ہنگ ہوم زگوار ٹیم 20 اوور میں 8 وکٹ کے نقصان پر 183 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ اس ٹیم کے لئے سب سے زیادہ رن ویسٹ انڈیز کے 26 سال کے کرکٹر جوناتھن فو نے 77 رنز کی اننگز کھیلی۔


Share: